13 جنوری 2017 - 11:23
شام میں خودکش حملہ، 8 افراد جاں بحق اور 14 زخمی

شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے "کفرسوسه " میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے پولیس چیف اسماعیل کا کہنا ہے کہ کل شام، شام کے دارالحکومت دمشق کے ہائی سکیورٹی علاقے میں خودکش حملے کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ خودکش حملے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

یاد رہے کہ"کفرسوسه " کے علاقے میں ہی حزب اللہ کے رہنما عماد مغنیه کو شھید کیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169